اور نہ دَھاڑ لہٰذا اَدب سکھانے کے لىے ضَرورت سے زیادہ اور سب کے سامنے روک ٹوک نہ کی جائے ۔ والدین کو چاہیے کہ اولاد کی تَربیت کا ہُنر سیکھیں اور اس کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطبوعہ 188 صَفحات کی کتاب ’’تَربىتِ اولاد‘‘ اور 32 صَفحات پر مشتمل رِسالے ”فیضانِ مَدَنی مذاکرہ قِسط 24 “ کا مُطالعہ کیجیے ۔
کیا رُوح مَرجاتی ہے ؟
سُوال : کىا بندے کی موت پر اس کی رُوح بھى مَر جاتى ہے ؟
جواب : بندے کی موت پر اس کی رُوح مَرتى نہىں بلکہ بَدن سے نکلتى ہے ۔ موت بَدن سے رُوح کے جُدا ہونے کا نام ہے ۔ رُوح کى موت کا عقیدہ رکھنا گمراہى ہے ۔ ( 1 )
مُنْكَر نَكِيْر، مَلَکُ الْمَوْت اور مسئلہ حاضِر وناظِر
سُوال : مُنْکَر نَکِیر بیک وقت اتنی جگہوں پر کیسے پہنچ جاتے ہىں؟
جواب : ( اس سُوال کے جواب میں امیراہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا : )مُنْکَر نَکِیر کے متعلق دو طرح کے اَقوال ہىں : پہلا یہ کہ مُنْکَر نَکِیر فرشتوں کى اىک جماعت کا نام ہے جن میں سے الگ الگ دو فرشتے ہر قبر کے اندر پہنچتے ہیں ۔ دوسرا قول ىہ ہے کہ یہ دو ہى فرشتے ہىں جو ہر قبر میں پہنچ
________________________________
1 - بہار شریعت، ۱ / ۱۰۴، حصہ : ۱ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی