Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
9 - 27
نہىں ۔  یوں ہی سونے چاندی یا کسی بھی دَھات کى زنجىر مىں تعویذ لٹکانا بھی  مَردوں کے لیے جائز نہیں ۔  عورتوں کو زنجیر میں تعویذ لٹکانا یا پھر کسی دَھات کی ڈبیہ میں تعویذ پہننا جائز ہے لیکن اگر اىسا لاکٹ پہنا جس پر ”اللہ “یا دِیگر مُقَدَّس کلمات لکھے  ہوئے نظر آ رہے ہوں تو اسے جىب مىں ڈال کر اور بہتر یہ ہے کہ اسے باہر رکھ کر بیتُ الخلا جایا جائے ۔ ( 1) 
غیرمِعیاری( Low Quality) اَشیا بیچنا کیسا؟
سُوال : کیا غیر مِعیاری ( Low Quality) اَشیا بیچنا جائز ہے ؟ 
جواب : اگر چیز کا نَقص یا غیرمِعیاری ہونا گاہک کو بتا کر بىچا تو اس مىں کوئى حَرج نہىں ۔  اور اگر نَقص نہ بتایا یا غیرمِعیاری چیز کو اعلیٰ کوالٹی( High Quality) کہہ کر فروخت کیا تو اب یہ ناجائز اور دھوکا ہے ۔ بعض دکاندار اپنے مال کو اعلیٰ کوالٹی یا اىکسپورٹ کوالٹى  کہہ کر بیچتے ہیں ، اگر واقعی وہ مال ایسا ہی ہے جب تو حَرج نہیں لیکن اگر وہ مال اس طرح کا نہیں تو اب جھوٹ اور دھوکا دینے کے سبب وہ  گنہگار ہوں گے اور بعض صورتوں میں خریدار کو خیارِ عیب بھی حاصِل ہو گا ۔  بہرحال چیز کا مِعیار اور اس میں پائے جانے والا نَقص گاہک پر واضح کر دیا جائے



________________________________
1 -    اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّتکی بارگاہ میں عرض کی گئی:اگر جیب میں کوئی لکھا ہوا کاغذ ہو تو بیتُ الخلا جا سکتا ہے یا نہیں؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے جواباً اِرشاد فرمایا:چُھپا ہوا ہے جا سکتا ہے اور اِحتیاط یہ ہے کہ علیٰحدہ کر دے۔( ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص ۴۲۸)