Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
8 - 27
ہوئے فر مایا :  لَا صَفَرَ یعنی صفر کچھ نہیں  ۔ (1 ) 
کنیت حاصِل کرنے کا طرىقہ
سُوال :  آپ سے کنىت حاصِل کرنی  ہو تو اس کا کیا طرىقہ ہے ؟
جواب :  کنىت حاصِل کرنے کے لیے سُنَّتوں کی تَربیت کے لیے عاشقانِ رسول کے ہمراہ 12 ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنا ضَروری ہے ۔  
تعویذ پہن کر بیتُ الخلا جانا کیسا؟
سُوال : کىاتعوىذ پہن کر بىتُ الخلا میں جا سکتے ہىں؟ نیز کسی دَھات کی ڈبیہ میں تعویذ پہننا کیسا ہے ؟
جواب : اگر تعوىذ پلاسٹک کوٹنگ کیا ہوا یا کپڑے میں سِلا ہوا ہے جس کی وجہ سے  لکھائی  نظر نہیں آرہی تو اسے پہن کر بیتُ الخلا جانے میں حَرج نہىں البتہ ایسا تعویذ بھی اگر باہر رکھ کر ہی بیتُ الخلا جائیں تو زیادہ بہتر ہے ۔  اگر تعوىذ اىسا ہو کہ اس کی  لکھائی سامنے نظر آرہی ہو تو اسے پہن کر بیتُ الخلا میں نہىں جا سکتے ۔ ہاں! اگر اسے جىب مىں رکھ کر چھپا لىا تو اب ساتھ لے جانے میں مضایقہ تو نہىں  لیکن بہتر ىہى ہے کہ باہر رکھ  کر جائیں ۔  (2) 
رہی بات دَھات کی ڈبیہ میں تعویذ پہننے کی تو مَردوں کو اس کی بالکل اِجازت 



________________________________
1 -    بخاری،کتاب الطب ، باب الجذام،۴/ ۲۴، حدیث: ۵۷۰۷  دار الكتب العلمية بيروت
2 -    در مختار،کتاب الطھارة،اركان الوضوء اربعة،۱/۳۵۵  ماخوذاً  دار المعرفة  بیروت