Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
7 - 27
ماہِ مُحَرَّمُ الْحَرَام میں نِکاح کرنا کیسا؟
سُوال : کیا ماہِ مُحَرَّمُ الْحَرام مىں نِکاح کر سکتے ہىں؟ 
جواب : ماہِ مُحَرَّمُ الْحَرام مىں نِکاح کر سکتے ہىں ۔ اَلبتہ لوگ باتىں بنائىں گے اور خاندان میں نفرت کى فَضا پیدا ہو گى ، اس فتنہ و فساد سے بچنے کی  نیت سے اگر کوئی  ان دِنوں میں شادی بیاہ نہیں کرتاتو اچھى بات ہے ۔  شادی سارا سال کر سکتے ہیں کوئی مہینا یا دِن ایسا نہیں کہ جس میں شادی کرنا شَرعی طور پر منع ہو لیکن بعض صورتیں مستثنیٰ ہوتی ہیں مثلاً جو عورت طلاق یا شوہر کی موت کی عدت گزار رہی ہے وہ نکاح نہیں کر سکتی بلکہ اُسے نکاح کا پیغام دینا بھی حرام ہے ۔ اِن مخصوص صورتوں کے علاوہ پورا سال چاہے مُحَرَّمُ الْحَرَام کا مہینا ہو یا صَفَرُ الْمُظَفَّر کا نکاح کر سکتے ہیں ۔ (1 ) 
بعض لوگ صَفَرُ الْمُظَفَّر کی مخصوص تاریخوں میں نکاح نہیں کرتے اور مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ انہیں مَنحوس سمجھتے ہیں ، یہ دَورِ جاہلیت کے پُرانے توہمات ہیں جو اَب تک چلے  آ رہے ہیں ۔  ہمارے پیارے آقا ، مکی  مَدَنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے صَفَرُ الْمُظَفَّر کے بارے میں ان  وہمی خیالات کو باطِل قرار دیتے 



________________________________
1 -    اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی بارگاہ میں عرض کی گئی: کیا مُحرَّم و صفر میں نکاح کرنا منع ہے؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے جواباً اِرشاد فرمایا:نکاح کسی مہینہ میں منع نہیں، یہ غَلَط مشہور ہے ۔ ( ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص ۹۵ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)