اَخلاق وکِردار کو بہتر بنا کر ہمیں متقی و پرہیزگار بنائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
ہو اَخلاق اچھا ہو کِردار ستھرا
مجھے متقى تو بنا ىاالٰہى ( وَسائلِ بخشش)
حُسنِ اَخلاق سے متعلق اَحادیثِ مُبارَکہ
سُوال : حُسنِ اَخلاق سے متعلق چند اَحادیثِ مُبارَکہ بھی بیان فرما دیجیے ۔
جواب : حُسنِ اَخلاق سے متعلق تین اَحادیثِ مُبارَکہ مُلاحظہ کیجیے : ( 1) نبىٔ اَکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرماىا : بے شک بندہ حُسنِ اَخلاق کے ذَریعے دِن میں روزہ رکھنے اور رات میں قِیام( یعنی عبادت) کرنے والوں کے دَرَجے کو پا لیتاہے ۔ ( 1)
( 2) نبىٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرماىا : بندہ حُسنِ اَخلاق کى وجہ سے تہجد گزار اور سخت گرمى مىں روزے کے سبب پىاسا رہنے والے کے دَرَجے کو پا لىتا ہے ۔ (2 )
( 3) رَسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : مىزانِ عمل( یعنی ترازو) مىں حُسنِ اَخلاق سے زىادہ وزنى کوئى چىز نہىں ۔ ( 3)
________________________________
1 - ابوداود ،کتاب الادب،باب فی حسن الخلق،۴/۳۳۲،حدیث:۴۷۹۸ دار احیاء التراث العربی بیروت
2 - الاستذکار للقرطبی ،باب ما جاء فی حسن الخلق،۸/۲۷۹ ،حدیث:۱۶۷۲ دار الکتب العلمیة بیروت
3 - ابوداود ،کتاب الادب،باب فی حسن الخلق،۴/۳۳۲،حدیث:۴۷۹۹