Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
3 - 27
 عشا کی نماز کے بعد سونا شرط ہے چاہے اىک مِنَٹ کے لىے سوئے اگرچہ بىٹھے بىٹھے آنکھ لگ جائے ۔ 
اچھے اَخلاق  اپنانے اور ان پر اِستقامت پانے کا طریقہ
سُوال : اچھے اَخلاق اپنانے اور ان پر اِستقامت پانے کا طریقہ بیان فرما دیجیے ۔  
جواب : عام طور پر اچھے اَخلاق والا اُسے کہا جاتا ہے جو مسکرا کر خوب گرم جوشى سے مُلاقات کرے ۔ مسکرا  کر گرم جوشى سے مُلاقات کرنا بھی اگرچہ اَخلاق کا حصہ ہے لىکن اس میں حُسنِ معاشرت ، دوسروں کو نفع پہنچانا اور نقصان  سے بچانا وغیرہ چیزیں بھی داخل ہیں ۔  کئی ایسے لوگ ہوتے ہیں جو مسکرا کر گرم جوشی سے مِل رہے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی دوسروں کو نقصان بھی پہنچا رہے ہوتے ہیں  ۔ اگر کوئی بات ان کے مزاج کے خلاف ہو جائے تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہو جاتے ہیں مثلاً کسی نے آپ کے ساتھ مسکرا  کر گرم جوشی سے ملاقات کی اور پھر بڑی محبت کے ساتھ بَریانی کی پلیٹ لا کر آپ کو پیش کی ، اس دَوران آپ نے کوئی بات اس کے مزاج کے خلاف کر دی  تو اس نے وہی پلیٹ آپ کے مُنہ پر  مار دی تو اسے حُسنِ اَخلاق نہیں بلکہ بَداخلاقی کہیں گے ۔ 
اچھے اَخلاق اور  خوب مسکرا مسکرا کر  تو بعض تاجِر حضرات بھی ملتے ہیں اور  چائے بوتل کے ذَریعے گاہک کی خوب آؤ بھگت بھی کرتے ہیں ، مگر سودا نہ ہونے یا ان کے مزاج کے خلاف بھاؤ لگا دینے سے غصے میں آ جاتے ہیں تو ایسے