Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
26 - 27
لیے مَدَنی  رَسائل تقسیم کرنا چاہے اور ان پر اپنے والدین وغیرہ  کا نام یا اپنا پتہ وغیرہ لکھوانا چاہے تو وہ مکتبۃ المدینہ سے رابطہ کر لے ۔  ( 1) 
کسی کو اپنا Autograph( یعنی دَستخط) دینا کیسا؟
سُوال : بعض لوگ شخصیات سے ان کے Autograph( یعنی دَستخط) مانگتے ہیں ، شخصیات کا انہیں اپنے Autograph( یعنی دَستخط) دینا کیسا ہے ؟نیزبعض اوقات Autograph( یعنی دَستخط) کے ساتھ ساتھ ایک آدھ لائن کی تحریر بھی لکھ دیتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب : کسی کو Autograph( یعنی دَستخط) دینے میں کوئی حَرج نہیں بلکہ جو مسلمان Autograph( یعنی دَستخط) مانگ رہا ہے اس کی دِل جوئی کی نیت سے اسے  دینا ثواب کا باعث ہے ۔  ہاں! اگر اس میں کسی ناجائز صورت کا اِرتکاب کرنا پڑے  مثلاً مانگنے والی کوئی نامحرم عورت ہے تو اسے دینا جائز نہیں ، کیونکہ کسی مَرد کو  نامحرم عورت کو سلام کرنے ، اس کے بیمار ہونے پر اس کی عیادت کرنے حتّٰی کہ اس کے  کسی عزیز کے اِنتقال پر اس سے تعزیت کرنے کی بھی اِجازت نہیں تو اسے Autograph( یعنی دَستخط) دینا کیسے جائز ہو سکتا ہے ۔ البتہ اگر کوئی مَرد اپنی محرم کے لیے پیر صاحب سے Autograph( یعنی دَستخط) لے تو پیر 



________________________________
1 -    والدین یا دِیگر عزیز و اقارب کے اِیصالِ ثواب کے لیےمَدَنی  رَسائل تقسیم کرنے کیلئے اس ایڈریس پر رابطہ کیجیے:
Fb/maktabatulmadina    order@maktabatulmadina.com    03112686522        twitter/maktabatulmadina        www.maktabatulmadina.com