Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
24 - 27
	  ہے ۔  ہو سکتا ہے یہ صِرف عوام کا خیال ہو کہ”ٹانگیں ہلانا شیطانی طریقہ ہے “حقیقت میں ایسی کوئی بات نہ ہو ۔ بہرحال  اس طرح کی کوئی بھی بات کرنے سے پہلے عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام سے تصدیق کر والینی چاہیے ۔ 
قیامت کے دن سب سے زیادہ حسرت کسے ہوگی؟
سُوال : وقت ہونے کے باوجود علمِ دِین حاصل نہ کرنے والے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب : وقت ہونے کے باوجود عِلمِ دِین حاصِل نہ کرنا بہت بڑی محرومی کی بات ہے قیامت کے دن ایسے شخص کو سب سے زیادہ حسرت ہوگی ۔  چنانچہ سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : سب سے زیادہ حسرت قِیامت كے دن اُس كو ہو گی جسے دُنیا میں عِلم حاصِل كرنے كا موقع ملا مگر اُس نے حاصِل نہ كیا اور اس شخص كو ہو گی جس نے عِلم حاصِل كیا اور دوسروں نے تو اس سے سُن كر نفع اُٹھایا لیكن اس نے نہ اُٹھایا( یعنی اس علم پر عمل نہ كیا) ۔ (1 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں عِلمِ دِین حاصِل کرنے کے بے شمار مواقع ملتے رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا بھی سلسلہ ہوتا ہے لہٰذا تمام اسلامی بھائی ان کورسز میں داخِلہ لیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  عِلمِ دِین سیکھنے سکھانے اور اس پر عمل کا جذبہ پانے کا جذبہ نصیب ہو گا ۔  



________________________________
1 -    تاریخ دمشق،۵۱/۱۳۷ دار الفکر بیروت