Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
23 - 27
جواب : پھل کھانے سے پہلے اِستعمال کرنے چاہئیں کہ قرآنِ کریم میں جہاں کھانوں کا ذِکر ہے وہاں پہلے پھل کا ذِکر کیا گیا ہے ۔ حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَالِی فرماتے ہیں :  اگر پھل اور کھانا ایک ساتھ پیش کیا جائے تو پہلے پھل کھانے چاہئیں ۔ (1 ) آج کل پہلے کھانا کھایا جاتا ہے پھر پھل ، اس انداز میں تبدیلی ہونی چاہیے  پہلے پھل کھائے جائیں پھر اس کے بعد کھانا ۔  ہاں! صرف پھل کھانے ہوں تو پھلوں کے خواص پر لکھی گئی  کُتُب کا مُطالعہ کرنا چاہیے کہ کس وقت کون سا پھل کھانا زیادہ  مفید ہے ؟
کیا ٹانگیں ہلانا شیطان کا طریقہ ہے ؟
سُوال : کیا ٹانگیں ہلانا شیطان کا طریقہ ہے ؟ 
جواب : ٹانگیں ہلانا شیطان کا طریقہ ہے یہ تو میری نظر سے نہیں گزرا ۔  ہاں! میرے آقا اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر مخصوص انداز میں چھڑی ہلانے کو متکبرین کا طریقہ فرمایا



________________________________
1 -    حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَالِی فرماتے ہیں: اگر پھل ہوں تو پہلے وہ پیش کیے جائیں کہ طبّی لحاظ سے ان کا پہلے کھانا زیادہ مُوافِق ہے ،یہ جلدہَضم ہوتے ہیں لہٰذا  اِن کو مِعدے کے نچلے حصّے میں ہونا چاہے اور قرآنِ پاک سے بھی پھل کے مُقدَّم  ہونے پر آگاہی حاصِل ہوتی ہے۔ چُنانچِہ قرآنِ پاک میں اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا:) وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ(۲۰)( ( پ ۲۷، الواقعة:۲۰) ترجمۂ کنز الایمان:”اور میوے جو پسند کریں۔“ پھر اس کے بعد فرمایا)وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ(۲۱)( ( پ ۲۷،الواقعة:۲۱) ترجمۂ کنز الایمان:” اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں۔“پھر پھلوں کے بعد کھانے میں گوشت اور ثرید کومُقَدَّم کرنا افضل ہے۔ ( احیاء العلوم،کتاب آداب  الاکل،۲/۲۱  دار صادر بیروت )