Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
22 - 27
کے خوب تَزئین و آرائش کے ساتھ ہی مسجد بنائی جائے  بلکہ چند لاکھوں میں بھی مسجد بنائی جا سکتی ہے ۔  بعض علاقوں میں زمین کی قیمت بہت کم ہوتی ہے اور بعض علاقوں میں بہت  زیادہ ، تو  جس کی جتنی گنجائش ہو وہ اسی کے مطابق زمین خرید کر مسجد بنائے ۔  
مسجد ایسی جگہ بنانی چاہیے جہاں آبادی ہو ، جنگل یا بیابان میں مسجد بنانا جائز نہیں ۔ یہاں تک کہ اگر کسی نے جنگل ، بیابان یا کسی ویرانے میں مسجد بنائی تو وہاں مسجد کی نیت کرنے کے باوجود وہ مسجد نہیں کہلائے گی ۔ (1 ) نیز  اس پر لگنے والی ساری رقم بھی ضائع ہو جائے گی اور آبادی نہ ہونے کی وجہ سے وہ عمارت جانوروں کا ٹھکانا بن سکتی ہے ۔ ہاں! اگر کسی ایسے علاقے میں مسجد بنائی جہاں مسجد بناتے وقت تو آبادی تھی مگر بعد میں وہ علاقہ ویران ہو گیا تو وہ جگہ بدستور مسجد ہی رہے گی کیونکہ جب کسی جگہ مسجد کی نیت کر لی جائے تو وہ قیامت تک کے لیے مسجد ہوجاتی ہے ۔ (2 ) 
پھل کس وقت کھانے مناسب ہیں؟
سُوال : پھل کھانے سے پہلے اِستعمال کرنے چاہئیں یا کھانے کے بعد؟



________________________________
1 -   کسی شخص نے جنگل یا ویرانے میں مسجِدبنائی جہاں کسی کی رِہائش نہ ہو اور لوگوں کا وہاں سے گزر بھی کم ہو تو وہ مسجِد نہ ہو گی کیونکہ اُس جگہ مسجِد بنانے کی حاجت نہیں ہے۔  
 ( فتاویٰ ھندية، کتاب الکراھیة، الباب الخامس فی آداب المسجد والقبلة …الخ،۵/۳۲۰ دار الفکر بیروت) 
2 -    بہار شریعت،۲/۵۶۱، حصہ:۱۰ ماخوذاً