Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
19 - 27
 عمرہ کے مسائل پوچھیں تو کیا وہ  بتا سکتے ہیں؟   
جواب : اِحرام کی حالت میں پاسپورٹ ، رقم ، تسبیح اور  کاغذات وغیرہ رکھنے کے لیے بیلٹ باندھنا جائز ہے چاہے سِلا ہوا ہو یا بغیر سِلا ، مگر اِحرام کسنے کی نیت سے باندھا تو مکروہ ہے ۔  رہی بات حجاجِ کِرام اور معتمرین کے اِحرام اور  بیلٹ وغیرہ  بیچنے والوں اور ٹریول ایجنسی سے وابستہ اَفراد سے مَسائل پوچھنے کی تو انہیں چاہیے کہ  ہرگز مَسائل نہ بتائیں کیونکہ اِن مَسائل میں کافی پیچیدگیاں ہوتی ہیں اور اگر انہوں نے غَلَط مَسائل بتا دیئے تو گناہ گار ہوں گے ۔  اس کا محتاط طریقہ یہ  ہے کہ اپنے پاس دارُ الافتا اہلسنَّت کا فون نمبر محفوظ رکھا جائے اور جب کوئی گاہک شَرعی مسئلہ پوچھے تو دارُ الافتا اہلسنَّت کا نمبر دے دیا جائے  اور کہا جائے  کہ مفتی صاحب سے مسئلہ  پوچھ لیجیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے حج و عمرہ سے متعلق دو کتابیں”رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن“اور”رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْن“خرید کر اپنے پاس رکھ لی جائیں اور ثواب کی نیت سے حجاجِ کِرام  کو”رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن “اور عمرہ کرنے والوں کو ”رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْن“تحفۃً پیش کی جائے ۔    
اِحرام میں انگوٹھی ، بنیان اور موزے پہننا کیسا؟
سُوال :  اِحرام کی حالت میں انگوٹھی ، بنیان اور موزے پہننا کیسا ہے ؟
جواب : اِحرام کی حالت میں مَردوں کے لیے سِلا ہوا لباس ، بنیان ، موزے اور ایسے