لوگ جب حالات کا مشاہدہ کرنے کربلائے مُعَلّٰی آئے تو انہوں نے انہیں زخمی حالت میں پایا اور ان کا علاج مُعالجہ کیا ، اللہ پاک نے انہیں صحت عطا فرمائی ، یہ بہت بڑے عالمِ دِین بنے اور انہوں نے 98 سال عمر شریف پائی ۔ ”حضرتِ سَیِّدُنا حسن مُثَنّٰی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شادی حضرتِ سَیِّدُنا اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہزادی حضرتِ سَیِّدَتُنا فاطمہ صغریٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ہوئی جن کے بطن شریف سے حضرتِ سَیِّدُنا عَبَدُاللہ محضرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پیدا ہوئے ، انہیں محض اسی لیے کہتے ہیں کہ وہ دنیا میں پہلے شخص تھے جن کے ماں باپ دونوں خاتونِ جَنَّت حضرتِ سَیِّدَتُنا بی بی فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اولاد ہیں ، باپ حضرت خاتون جنت کے پوتے اور ماں ان کی پوتی ۔ “(1 ) سب سے پہلے حسنی حسینی سَیِد ہونے کا شَرف انہیں حاصِل ہوا ۔ حضورِ غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم کو بھی حسنی حسینی سَیِد اسی لیے کہا جاتا ہے کہ آپ کا سلسلۂ نسب بھی والد کی طرف سے حضرتِ سَیِّدُنا اِمامِ حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور والدہ کی طرف سے حضرتِ سَیِّدُنا اِمامِ حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ تک پہنچتا ہے ۔
اِحرام میں سِلا ہوا بیلٹ باندھنا کیسا؟
سُوال : اِحرام کی حالت میں سِلا ہوا بیلٹ باندھنا کیسا ہے ؟نیز اگر اِحرام اور بیلٹ وغیرہ بیچنے والوں اور ٹریول ایجنسی سے وابستہ اَفراد سے حجاجِ کِرام اور معتمرین حج و
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ،۱۱/۴۳۱ مرکز الاولیا لاہور