Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
17 - 27
	کیسے دیکھ پائے گی؟نیز اگر دُلہن کے ماں باپ فوت ہو چکے ہوں اور اُس کا کوئی وارث نہ ہو تو کیا چاند دیکھنے کے لیے اُسے  دارُ الامان بھیجا جائے گا؟یاد رَکھیے ! شرعی لحاظ سے ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ دُلہن نکاح کے پہلے سال مُحَرَّمُ الْحَرَام ىا صَفَرُ الْمُظَفَّر کا چاند سُسرال میں نہ دیکھے بلکہ یہ سب عوامی  توہمات ہیں جن کو ختم كرنا  ضَروری ہے ۔ 
ساداتِ کِرام کی نسل کس سے چلی ؟
سُوال : کیا ساداتِ کِرام کی نسل صِرف حضرتِ سَیِّدُنا اِمام زَیْنُ الْعَابِدِیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے چلی ہے ؟ 
جواب : ساداتِ کِرام کی نسل خاتونِ جَنَّت حضرتِ سَیِّدَتُنا بی بی فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے دو شہزادگان حضرتِ سَیِّدُنا اِمام حسن اور حضرتِ سَیِّدُنا اِمام حسین رَضِیَ  اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے چلی ہے ۔  پھر حسینی ساداتِ کِرام کی نسل حضرتِ سَیِّدُنا اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے شہزادے حضرتِ سَیِّدُنا اِمام زَیْنُ الْعَابِدِیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے چلی جو  کربلا میں شہید نہیں ہوئے تھے جبکہ حسنی ساداتِ کِرام کی نسل حضرتِ سَیِّدُنا اِمام حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے شہزادے حضرتِ سَیِّدُنا حسن مُثَنّٰی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور دِیگر شہزادوں سے چلی ۔  حضرتِ سَیِّدُنا حسن مُثَنّٰی رَضِیَ  اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کربلائے مُعَلّٰی میں شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث یزیدی انہیں شہید سمجھتے ہوئے زندہ چھوڑ کر چلے  گئے ، پھر قریبی گاؤں سے