Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
13 - 27
کے مقام سے بچانا ضَروری ہے ۔  
کسی کو جماہی لیتا دیکھ کر جماہی آنا
سُوال : کسی کو جماہى لىتا دیکھ کر  بسااوقات دیکھنے والے کو بھی جماہی آجاتی ہے ، اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب : کسی کو جماہى لىتا دیکھ کر دیکھنے والے کو جماہی آنے کا میرا تجربہ نہیں ہے ۔ ممکن ہے کہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا اتفاقاً ہوگیا ہو ۔  البتہ یہ بات مشاہدے کی ہے کہ  کسی ایک کو پىاس لگے اور وہ پانى مانگے تو دوسروں کو بھی پیاس کا اِحساس ہونے لگتا ہے ۔  یوں ہی مجمع میں سے کوئی اىک اُٹھ کر بیتُ الخلا جائے تو  ساتھ میں دو چار اور کو بھی پىشاب لگ جاتا ہے ۔ اگر تَراوىح کی نماز میں  کوئى اىک کھانستا ہے تو ساتھ والوں کو بھی کھانسی آجاتی ہے اور نتیجۃً مسجد کھانسى کے شور سے گونج اُٹھتی ہے ۔  تَراویح میں اس کھانسی کو نفسیاتی اثر کہیں یا پھر افطار میں  کباب ، پکوڑے اور سموسے کھانے کا اثر بہرحال ایسا ہوتا ضَرور ہے ۔ 
گھن والی بیماری سے اَنبیا محفوظ ہوتے ہیں
سُوال : عوام میں یہ مشہور ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا اَىُّوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے جسمِ مُبارَک میں بىمارى کى وجہ سے کىڑے پڑ گئے تھے ، کیا یہ دُرُست ہے ؟ 
جواب : حضرتِ سیِّدُنا اَىُّوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے جسمِ مُبارَک میں کیڑے پڑنے والی بات بالکل غَلَط ہے ۔  کسى کے بَدن مىں کىڑے پڑنا بہت گھن کى بات