Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
12 - 27
اذان دینے والی مُرغی کا گوشت اور انڈے کھانا کیسا؟
سُوال :  اگر مُرغى اذان دىنے لگ جائے تو کیا اُ س کے انڈے اور گوشت کھا سکتے ہىں؟
جواب : جو مُرغی اذان دیتی ہو تو اس کے انڈے اور گوشت کھانا بالکل جائز ہے ۔ بعض لوگ ایسی مُرغی کو مَنحوس سمجھ کر ذَبح کر ڈالتے ہیں حالانکہ یہ بَدشگونى ہے اور بَدشگونی لینا شَرعاً جائز نہىں ۔  عوام میں ایسی  اور بھی بہت سی باتیں مشہور ہىں  مثلاً ماہِ صفر یا کسی خاص تارىخ  کو مَنحوس سمجھنا ، بلى آڑے آنے یا  آنکھ پھڑکنے کو کسی مصیبت  کا پیش خیمہ بتانا وغیرہ وغیرہ تو یہ تمام باتیں بَدشگونی کے قبیل سے ہیں جن سے بچنا ضَروری ہے ۔ اس قسم کے توہمات اور باطل خیالات کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ127صفحات پر مشتمل کتاب ”بدشگونی“  کا مطالعہ کیجئے ۔  
رَدی کے بورے میں قرآنِ پاک ہوتو...؟
سوال : رَدی کا کام کرنے والوں کے پاس بسااوقات بورے میں قرآنِ پاک بھی آجاتے ہیں تو وہ ان کا کیا کریں؟
جواب : جب کسی بورے میں قرآنِ کرىم یا دِینی کتب کا ہونا معلوم ہو جائے تو اب ان کا  اَدب کرنا ہو گا ، اس بورے  پر پاؤں یا کوئی اور چیز نہیں رکھ سکتے ۔  البتہ اگر بورے میں ان مُقَدَّس چیزوں کا ہونا معلوم ہی نہیں تھا اور پاؤں رکھ دیا تو گناہگار نہیں ہوں گے لیکن پتا چلنے کے بعد ان کا  اَدب کرنا اور انہیں  بے اَدبی