Brailvi Books

قسط :10 چہرہ خوبصورت بنانے کاعمل
1 - 27
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
چہرہ خوبصورت بناے  کا عمل(1 ) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۲۸ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات  کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
	رَسُولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : جس نے مجھ پر اىک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دَس رَحمتىں نازِل فرماتا ہے ، دَس گناہ مِٹاتا ہے اور دَس دَرَجات بلند فرماتا ہے ۔ (2 )      
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
چہرے کو خوبصورت بنانے کا عمل
سُوال :  چہرے کو خوبصورت بنانے کے لىے کوئى عمل ىا وظىفہ بتا دیجىے ۔  
جواب : تہجد کی نماز صحیح طریقے سے  ادا کی جائے تو اس سے چہرے پر نُور آتا ہے ، مگر نمازِ تہجد  اِس نیت سے نہ پڑھی جائے کہ چہرہ نورانی ہو جائے بلکہ اللہ پاک کى



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۵ مُحَرَّمُ الْحَرام ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق 15ستمبر 2018ءکو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ ( کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذا کرے کا تحریری گلدستہ ہے،جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ ( شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)    
2 -    نسائی،کتاب السھو،باب الفضل فی الصلاة علی النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ،ص۲۲۲،حدیث:۱۲۹۴ دار الکتب العلمیة بیروت