اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
چہرہ خوبصورت بناے کا عمل(1 )
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۲۸ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
رَسُولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : جس نے مجھ پر اىک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دَس رَحمتىں نازِل فرماتا ہے ، دَس گناہ مِٹاتا ہے اور دَس دَرَجات بلند فرماتا ہے ۔ (2 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
چہرے کو خوبصورت بنانے کا عمل
سُوال : چہرے کو خوبصورت بنانے کے لىے کوئى عمل ىا وظىفہ بتا دیجىے ۔
جواب : تہجد کی نماز صحیح طریقے سے ادا کی جائے تو اس سے چہرے پر نُور آتا ہے ، مگر نمازِ تہجد اِس نیت سے نہ پڑھی جائے کہ چہرہ نورانی ہو جائے بلکہ اللہ پاک کى
________________________________
1 - یہ رِسالہ ۵ مُحَرَّمُ الْحَرام ۱۴۴۰ ھ بمطابق 15ستمبر 2018ءکو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ ( کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذا کرے کا تحریری گلدستہ ہے،جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ ( شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 - نسائی،کتاب السھو،باب الفضل فی الصلاة علی النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ،ص۲۲۲،حدیث:۱۲۹۴ دار الکتب العلمیة بیروت