Brailvi Books

قسط :9 تعزیت کا طریقہ
9 - 22
ذات“چونکہ یہ وَصف اللہ پاک کے لىے مخصوص ہے لہٰذا بندے کا نام ”سُبْحٰن“ رکھنا منع ہے اَلبتہ ”عَبْدُالسُّبْحٰن“نام رکھ سکتے ہىں ۔  
کیا گِرا ہوا  نمک پلکوں سے اُٹھاناپڑے گا؟
سُوال : اگر کوئی  نمک گِرا دے  تو بعض لوگ کہتے ہىں کہ”اسے قىامت کے دِن پلکوں سے اُٹھانا پڑے گا“کیا یہ بات دُرُست ہے ؟ 
جواب : اگر کوئی  نمک گِرا دے  تو”اسے قىامت کے دِن پلکوں سے اُٹھانا پڑے گا“یوں ہی”اگر اس طرح پیشاب کرو گے تو قبر میں پیشاب آئے گا“یہ عوامی بے سرو پا ( جھوٹی ، بے بنیاد )باتیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ میں بھی بچپن سے یہ باتیں سُنتا آ رہا ہوں لیکن آج تک نہ کسی کتاب میں پڑھیں اور نہ کسی عالِمِ دِین سے سُنیں ۔ عوام کو چاہیے کہ ثواب ، عذاب اور قیامت کے متعلق کوئی بھی بات اپنی رائے سے بیان  نہ کریں کیونکہ اِن باتوں کا تعلق اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کے بتانے سے ہے ۔ لہٰذا ثواب ، عذاب اور قیامت کے متعلق جو باتیں ہیں انہیں عُلمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام سے سُن کر یا پوچھ کر  ہی آگے بیان کیا جائے ۔ 
اسلامی بہنوں کا( WhatsApp )اِستعمال کرنا کیسا؟
سُوال : کىا اسلامى بہنیں مَدَنی کاموں کی خاطر رابطہ کرنے کے لیے ( WhatsApp )پر صَوتی پیغام دے سکتی ہیں؟