Brailvi Books

قسط :9 تعزیت کا طریقہ
10 - 22
جواب : اسلامی بہنیں ضَرورتاً رابطے کے لیے ( Message ) کا اِستعمال کریں ۔ کسی بھی اسلامی بہن کو( WhatsApp ) پر صَوتی پیغام( Message Audio  )دینے کی مَدَنی مَرکز کی طرف سے اِجازت نہیں ، حتّٰی کہ اگر سامنے والی بھی اسلامی بہن ہو جب بھی اپنی آواز میں پیغام ریکارڈ کر کے نہ بھیجیں ۔ اس لیے کہ یہاں یہ اندیشہ موجود ہے کہ اس اسلامی بہن کے گھر کے مَردوں تک یہ آواز پہنچ جائے ۔ اسلامى بہنوں کو تو ویسے بھی سوشل مىڈىا سے دُور ہی رہنا چاہیے بلکہ اسلامی بھائی بھی بقدرِ ضَرورت اور مُحتاط اَنداز میں ہی اِستعمال کریں ۔  اس لیے کہ سوشل میڈیا کے ذَریعے بڑے بڑے پَردہ داروں کے پَردے فاش ہو جاتے ہیں ۔ کوئی مُعَزَّز آدمی اپنی نِجی مجلس میں خوش طبعی کے طور پر یا ویسے ہی کوئی بات کہہ دیتا ہے لیکن سوشل میڈیا میں آنے کے بعد وہی معمولی بات طوفان  کا رُوپ دھار لیتی ہے اور پھر وہ عزت دار اپنی پگڑی اُچھلتے دیکھ کر ہَکّابَکّا  رہ جاتا ہے اور کر کچھ نہیں سکتا ۔ بہرحال ہر ایک کو ہر بات سوچ سمجھ کر ہی کرنی چاہیے  اس لیے کہ سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ نہ بھی ہو جب بھی دو مَعصوم فرشتے یعنی کِرَامًا  کَاتِبِیۡن تو ہر ایک کا قول و فعل لکھ ہی رہے ہیں ۔ ( 1 ) 



________________________________
1 -    جیسا کہ اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا : )وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ(۱۰)كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ(۱۱)یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ(۱۲) ( ( پ۳۰ ، الانفطار : ۱۰ تا ۱۲ ) ترجمۂ کنز الایمان : اور بے شک تم پر کچھ نگہبان ہیں ، معزّز لکھنے والے کہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرو ۔