Brailvi Books

قسط :9 تعزیت کا طریقہ
20 - 22
مَزارات پر  گنبد اور قبے بنے ہوئے تھے مگر اب سب مِٹا دئیے گئے ہیں  ۔ (  1) 
عورتوں کا قبرستان جا کر قبروں کو لیپنا کیسا؟
سُوال : عورتوں کا مُحَرَّمُ الْحَرَام میں قبرستان جا کر قبروں کو مٹی سے لیپنا کیسا ہے ؟
جواب : مُحَرَّمُ الْحَرَام ہو یا کوئی اور مہینا عورتوں کو قبرستان جانا منع ہے ۔  بِلاضَرورت قبر پر مٹی کا لیپ کرنا فضول اور اِسراف ہے ۔ مٹی خرید کر قبروں کا لیپ  کرنے سے مَیِّت کو کچھ فائدہ نہیں پہنچتااورپانی بھی ضائع ہوتا ہے ۔  البتہ اگر اتنی رَقم اِیصالِ ثواب کی نیت سے کسی مدرسے یا مسجد میں جمع کروا دی جائے یا کسی غریب و مسکین   کو دے دی جائے یا اُسے کپڑے یا کھانا خرید کر دے دیا جائے تو مَیِّت کو اس کا ثواب پہنچے گا ۔  آجکل مُعاشرے میں طرح  طرح کے غیر شَرعی  غَلَط رَسم و رواج چل پڑے ہیں انہیں ختم کر دینا چاہیے ۔      
قربانی کی اِستطاعت نہ ہو تو حاجی کیا کرے ؟
سُوال :  اگر کوئی حاجی حج کے شکرانے کے طور پر کی جانے والی قربانی کی اِستطاعت نہ رکھتا ہو تو کیا قربانی کے بدلے روزے رکھ سکتا ہے ؟نیز روزے رکھنے کی کیا  صورت ہو گی ؟ 



________________________________
1 -    مزاراتِ اَولیا پر چادر چڑھانے اور گنبد بنانے کے بارے میں معلومات حاصِل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 146 صفحات پر مشتمل کتاب ، ”فیضانِ مزاراتِ اَولیا “ کا مُطالعہ کیجیے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )