Brailvi Books

قسط :9 تعزیت کا طریقہ
16 - 22
 بِلاضَرورت چىونٹى کو بھی مارنے کی اِجازت نہىں  ۔ (  1)     
بلندى پر سجاوٹ وغیرہ  کرنے میں بھی اِحتیاط
سُوال : اگر کوئى بلندى پر سجاوٹ وغیرہ  کرے تو کیا اس میں بھی کچھ اِحتیاط کرنے کی ضَرورت ہے ؟
جواب : بلندى پر بھی سجاوٹ وغیرہ  کرنے میں اِحتیاط کی  ضَرورت ہے تاکہ بڑی گاڑیوں مثلاً ٹرک اور کنٹینرز وغیرہ  کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔  مشکلات کا سامنا نہ بھی کرنا پڑے تب بھی ایسی سجاوٹ بسااوقات ان سے ٹکراتی ہے اور وہ اسے توڑ پھوڑ کر گھسیٹتے ہوئے ساتھ  لے جاتے ہیں ۔  اگر کوئی بہت بڑی عمارت پر بڑا پائپ لگا کر جھنڈا لگانے اور سجاوٹ کرنے کا خواہش مند ہے تو اُسے چاہیے کہ وہاں ساتھ میں  ایک چھوٹا سا بلب بھی لگا دے جو دِن رات جلتا رہے تاکہ جہاز وغیرہ کوئی چیز اس سے نہ  ٹکرائے ۔ عموماً اِس طرح کی چیزیں جو زیادہ  بلندی میں ہوتی ہیں ان پر بلب لگایا بھی جاتا ہے جو جلتا ہی رہتا ہے یا پھر جلتا اور بجھتا رہتا ہے تاکہ پائلٹ( یعنی جہاز اُڑانے والے ) کو پتا چل جائے اور وہ جہاز کو اس سے ٹکرانے سے بچائے ۔  اب 60 ، 70بلکہ 100منزلہ عمارات بھی



________________________________
1 -   کسی کو تکلیف نہ دینے  کے بارے میں مَزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 219 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ” تکلیف نہ دیجئے “ کا مُطالعہ کیجیے ۔  ( شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )