عوامى راستوں پر جمپ بنانا کىسا ؟
سُوال : دىہاتوں اور چھوٹے شہروں میں لوگ اپنے گھروں اور دُکانوں کے سامنے عوامى راستوں پر جمپ ( Speed breaker )بنا دىتے ہىں ان کا ىہ بنانا کىسا ہے ؟
جواب : عوامى راستوں پر جمپ ( Speed breaker )بنانا چاہے وہ گاؤں مىں ہو ىا شہر مىں ىا محلے مىں یہ غىرقانونى کام ہے ۔ اِن کی جہاں ضَرورت ہوتى ہے وہاں اِنتظامىہ خود اپنے پىسوں سے بناتى ہے ۔ بعض دادا گىر قسم کے لوگ فقط اپنى سہولت و ضَرورت کی وجہ سے اِس طرح کے جمپ ( Speed breaker )بناتے ہىں ، اِس سے لوگوں کے حُقُوق پامال ہوتے ہىں ، لوگوں کو راہ چلنے میں تکلىف ہوتى ہے ، گاڑى والوں کو رفتار روک کر یہاں سے گزرنا پڑتا ہے جس کے سبب تاخیر بھی ہوتی ہے ۔ یہ لوگ اِس طرح کے جمپ بنا کر لوگوں کو پریشانی و مشکلات میں مبتلا کرنے کا سبب بنتے ہیں ، کوئی انہیں روکنے ٹوکنے والا نہیں ہوتا ، یہاں تک کہ پولىس بھى ان لوگوں سے ڈرتى ہے ۔
نیاز کیجیے مگر کسی کو تکلیف نہ دیجیے
بیرون ممالک میں اِس طرح کے غیر قانونی کام کرنا تو دُور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ جمپ( Speed breaker )تو کیا چھوٹا سا گڑھا بھی نہیں کھود سکتے جبکہ ہمارے ملک میں جس کى جہاں مَرضى آتى ہے وہاں گڑھا کھود دىتا ہے ، مُحَرَّمُ الْحَرَام کے مہینے میں نیاز کے لیے دىگىں پکاتے وقت گلىوں اور