Brailvi Books

قسط :9 تعزیت کا طریقہ
11 - 22
موبائل فون میں قرآنِ کریم ہو تو  اُسے زمین پر رکھنا کیسا؟
سُوال :  موبائل فون مىں اگر قرآنِ کرىم ہو تو کیا  اُسے زمىن پر رکھ سکتے ہىں؟
جواب :  اَدب اور بے اَدَبی کا دارو مدار عُرف  پر ہوتا ہے ، عُرف میں موبائل فون  میں قرآنِ پاک کی فائل موجود ہو یا اس کیApplication install ہوئی ہو ( یعنی اس کا سافٹ ویئر پروگرام ڈالا گیا ہو )لیکن اِسکرین پر ظاہِر نہ ہو تو اس موبائل کے نیچے رکھنے کو بے اَدَبی نہیں سمجھا جاتا ۔  اگر اسے بے اَدَبی قرار دیا جائے تو پھر حافِظِ قرآن کو بھی زمین پر نہیں بیٹھنا چاہیے کیونکہ اس کے سىنے مىں بھى قرآن ہوتا ہے اور عُرفاً لوگ کہتے بھی  ہىں کہ”اس کے سىنے مىں قرآن ہے ۔ “ تو جس طرح حافِظِ قرآن کے سینے میں قرآن ہوتا ہے ، اس کے باوجود اس  کے زمین پر بیٹھنے کی وجہ سے اسے قرآنِ پاک کی بے اَدَبی نہیں  سمجھا جاتا تو  اِسی طرح موبائل میں بھی قرآن ہونے کی وجہ سے اسے زمین پر رکھنا بے اَدَبی نہیں کہلائے گا ۔  ہاں! اِسکرىن پر جو قرآنِ کریم نظر آ رہا ہوتا ہے اس کا حکم الگ ہے ، اس کا اَدب و اِحترام بھى کرىں اور  بہتر ىہ ہے کہ بے وضو اس کو مَس بھى نہ کرىں ۔   
اسلامى بہن کے حالَتِ اِحرام میں بال گِر گئے تو...؟
سُوال :  اگر اسلامى بہن کے اِحرام کى حالت مىں بال گِر گئے تو کیا اُسے کفّارہ دىنا ہو گا؟