Brailvi Books

قسط :8 بارگاہِ رسالت میں سلام پہنچانے کا طریقہ
6 - 31
 ساتھ بہارِ شریعت کا چھٹا حصہ بھی ضَرور ساتھ رکھنا چاہیے کہ اس میں حج کے مَسائل کی  زیادہ تفصیل ہے ۔اب تو مَزید آسانی ہو گئی ہے کہ کتاب وغیرہ موبائل فون میں بھی ڈاؤن  لوڈ کی جاسکتی ہے ۔ 
یاد رَکھیے !  حج و عمرے کے مَسائل قدرے مشکل ہیں جب تک تجربہ کار عالِمِ دِین کی صحبت نہیں ملے گی تو یہ مَسائل ذہن نشین نہیں ہوں گے ۔بعض لوگ کئی کئی حج اور عمرے کر لیتے ہیں  مگر اس کے باوجود انہیں حج کے ضَروری مَسائل کا  بھی عِلم نہیں ہوتا کہ حج میں کتنے فَرائض ہیں؟ طواف میں کتنے پھیرے ہوتے ہیں؟ حجرِ اَسود کو کتنی بار چومنا  ہوتا ہے ؟ کچھ معلوم نہیں ہوتا بس ایک دوسرے  کو دیکھ دیکھ کر حج کر آتے ہیں اور  پھر اپنے فضائل بیان کرتے نہیں تھکتے ۔ وہاں دُعا میں جو مانگو ملتا ہے ، میں نے قورمَہ مانگا تو مجھے قورمَہ ملا ، بَریانی مانگی تو بَریانی ملی اور فُلاں کو یاد کیا تو وہ میرے  سامنے کھڑا تھا وغیرہ وغیرہ۔ حج کرنے والوں کو چاہیے کہ حج کے ضَروری مَسائل سیکھیں اور کسی عالِمِ دِین کی راہ نُمائی میں حج کریں اور اس کے بعد اپنے کارنامے بیان کرنے کے بجائے اللہ پاک کے حضور رو رو کر حج کی قبولیت کی بھیک مانگتے رہیں۔  
اِضطباع اور رَمل سُنَّت ہے 
سُوال : کیا عمرے کے طواف میں بھی رَمل  ہوتا ہے ؟
جوا ب : جی ہاں !  عمرہ کے طواف میں بھی اِضطباع اور رَمل دونوں  سُنَّت ہے ۔ ”  چادر کو