جہاں وہ لازم آیا ہے ۔کفارہ جس مُلک میں بھی ادا کیا جائے وہاں صَدَقۂ فِطر کی مِقدار یعنی دو کلو میں80 گِرام کم گیہوں یا کشمش یا جس سے وہ ادا کرنا چاہے اس کی رَقم معلوم کر کے ادا کر دے ۔ جیساکہ وطنِ عزیز پاکستان میں دوکلو میں 80 گِرام کم گیہوں آج کل تقریباً 100 روپے میں بآسانی دَستیاب ہیں اس لیے آج کل ایک صَدَقے کی رَقم میں 100 روپے بھی دیئے جا سکتے ہیں اور دِیگر میوہ جات کی رَقم اس سے کچھ زائد بنے گی۔اگر کوئی پاکستانی حالتِ اِحرام میں لازم آنے والا کفارہ گیہوں کے حِساب سے ادا کرے تو بآسانی ادا کر سکتا ہے بلکہ کئی اِحتیاطی کفارے بھی دے سکتا ہے ۔
نماز میں داڑھی سے کھیلنا کیسا ؟
سُوال : نماز میں داڑھی سے کھیلنا کیسا ؟
جواب : نماز میں داڑھی سے کھیلنا مکروہِ تحریمی ناجائز و گناہ ہے ۔ (1) بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ نماز کے عِلاوہ بھی اپنی داڑھی سے کھیلتے ہیں اور بعض اوقات داڑھی کے بال بھی منہ میں لیتے رہتے ہیں۔ ایسا کرنے سے جہاں داڑھی کے بال کمزور ہوتے ہیں وہاں داڑھی پر لگنے والے گرد و غبار اور مختلف جراثیم پیٹ میں پہنچ کر طرح طرح کی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتے ہیں ۔ یوں ہی بعض لوگوں کو
________________________________
1 - فتاویٰ ھندية ، کتاب الصلوة ، الباب السابع فیما یفسد الصلوة…الخ ، الفصل الثانی فیما یکرہ فی الصلوة وما لا یکرہ ، ۱ / ۱۰۵