لازم ہوگی نیز اگر کوئی دو یا تین بال ٹوٹنے پر بھی صَدَقہ دینا چاہے تو دے سکتا ہے ۔ ہاں ! اگر خود بخود بال جھڑ جائیں یا بیماری کی وجہ سے سارے بال ہی گر پڑیں تو کوئی کفارہ نہیں ۔ (1)
اِحرام باندھنے سے پہلے سر مُنڈوانا کیسا؟
سُوال : حج یا عمرے کا اِحرام باندھنے سے پہلے سر کے بال چھوٹے کروا لینا یا اُسْتَرہ پھروا لینا کیسا ؟
جواب : مَرد کا اِحرام باندھنے سے پہلے اپنے سرکے بال اُسترے یا مشین وغیرہ سے منڈانا جائز ہے ۔
دَم اورصَدَقہ کہاں ادا کیا جائے ؟
سُوال : کیا دَم اور صَدَقے کا حُدُودِ حَرم ہی میں ادا کرنا ضَروری ہے ؟
جواب : جس پر دَم واجِب ہو اس کے لیے ضَروری ہے کہ وہ اس جانور کو حُدُودِ حَرم ہی میں ذَبح کر کے صَدَقہ کر دے ، زندہ جانور صَدَقہ نہیں کر سکتا۔ ہاں ! صَدَقہ اپنے وطن میں بھی ادا کرنا چاہے تو کر سکتا ہے مگر حُدُودِ حَرم میں ادا کرنا افضل ہے ۔
کفارہ کس مُلک کی کرنسی سے ادا کیا جائے ؟
سُوال : کفارے کی اَدائیگی کے وقت کس مُلک کی کرنسی کا اِعتبار ہو گا؟
جواب : کفارہ جس مُلک میں ادا کر رہا ہے اسی مُلک کی کرنسی کا اِعتبار ہوگا نہ کہ اس جگہ کا
________________________________
1 - لباب الناسک ، باب الجنایات ، فصل فی سقوط الشعر ، ص۳۲۷