Brailvi Books

قسط :8 بارگاہِ رسالت میں سلام پہنچانے کا طریقہ
22 - 31
کیا اَمّی اَبو کا عقیقہ کیا جا سکتا ہے ؟
سُوال : کىا اولاد اپنى اَمّى  اَبو کا عقىقہ کر سکتی ہے ؟ نیز اگر کسی کا بچپن مىں عقىقہ نہ ہوا ہو تو وہ خود  اپنے ولىمہ کے ساتھ اپنا عقیقہ کر سکتا ہے ؟
جواب : اگر اَمّی  اَبو کا عقیقہ نہیں ہوا تھا تو اب ان کی اِجازت سے کر سکتے ہیں۔  اِسی طرح اگر کسی کا بچپن مىں عقىقہ نہ ہوا ہو تو وہ اپنے ولىمہ کے ساتھ بھی اپنا عقیقہ کر سکتا ہے ۔ 
حَلق اورتَقْصِیْر کی شَرعی حیثیت
سُوال : عُمرے  کے آخر میں حَلق ىا تَقْصِیْر کروانے کى شَرعی حیثیت کیا  ہے ؟ 
جواب : اِحرام خواہ  عُمرے  کا ہو ىا حج کا اس سے باہر ہونے کے لىے حَلق یا تَقْصِیْر کروانا واجِب ہے ۔ 
اسلامی بہنوں کا مُنہ چھپا کر نفلی طواف کرنا کیسا؟
سُوال : کیا نفلی طواف میں اسلامی بہنیں مُنہ چھپا سکتی ہیں؟
جواب : عورت کو اِحرام کی حالت میں چہرے پر کپڑا وغیرہ مَس کرنے کی اِجازت نہیں ہے ۔ اس لیے اِحرام کی حالت میں عورت اگر نفلی طواف کرے تو بھی چہرے کو کپڑے وغیرہ سے چھپانا جائز نہیں اور کفارہ لازم ہونے کی بھی صورت بنے گی۔ اَلبتہ عورت اِحرام کی حالت میں نہ ہو تو اَجنبی مَردوں کی موجودگی میں اسے اپنا چہرہ چھپانے کا حکم ہے ۔اس لیے نفلی طواف میں بھی چہرے کو چھپائے ۔