Brailvi Books

قسط :8 بارگاہِ رسالت میں سلام پہنچانے کا طریقہ
21 - 31
نہیں۔ اسلامى بہنوں سے میری مَدَنى اِلتجا ہے کہ ىہ کسى کے پیج کو لائک بھى نہ کریں کہ ىہ نالائقى ہے ۔انٹر نیٹ چلانا اور سوشل میڈیا کی طرف جانا اسلامی بہنوں کا کام ہی نہیں لہٰذا جتنا ہو سکے اس سے بچیں ۔
دُعائے عَطَّار
 یَااللہ ! جو بھى مىرى مَدَنى بىٹى اپنا  پیج بند کر دے اور جواپنا پیج کھولنے کا سوچ رہى ہے وہ اس سے باز رہے  اور جو پہلے سے ہی باز ہے  اِن سب کو بے حساب مَغفرت سے نواز کر جنَّتُ الفردوس مىں خاتونِ جنَّت ، بى بى فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا پڑوس نصىب فرما۔اٰمِین بِجَاہ ِالنَّبِیِّ الْاَمِین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 
مَدَنی مُنیوں کا  ” شکریہ  “نام رکھنا کیسا؟
سُوال : کىا کسى مَدَنى مُنى کا نام ”  شکرىہ “ رکھ سکتے ہىں؟
جواب :  ”  شکرىہ “ نام رکھنے میں حَرج تو نہیں ہے مگر اس نام کی کوئی فضیلت بھی نہیں ہے بلکہ  ہو سکتا ہے کہ یہ نام رکھنے پر لوگ مذاق اُڑائیں اور جب یہ مَدَنی مُنی بڑی ہو گی تو ممکن ہے اِس نام کے باعِث اسے  پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔ ایسے نام رکھنے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ مَدَنی مُنّوں کے نام اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام اور صَحابۂ کِرام و بزرگانِ دِین رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور مَدَنی مُنیوں کے نام صَحابیات اور وَلیات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُن کے ناموں پر رکھے جائیں ۔