Brailvi Books

قسط :8 بارگاہِ رسالت میں سلام پہنچانے کا طریقہ
20 - 31
  کی حقیقی بیٹی ہے تب تو یہ  حرام اور گناہِ کبیرہ  ہے ۔ حدیثِ پاک میں اس پر لعنت کى گئى ہے ۔ (1) نیز اگر لوگوں کو دھوکا دینے کے نیت سے  ” بِنتِ عَطّار “ کے نام سے پیج کھولا کہ لوگ دھوکے سے اس پیج کو دیکھیں تو اس صورت میں جھوٹ اور دھوکے کے گناہ سے بھی توبہ کرنا واجب ہے ۔ 
جو اسلامی بہنیں اپنے نام کے ساتھ عَطّاریہ ، قادریہ اور رَضویہ لکھ کر آئی ڈی بنائیں یا پیج چلائیں میری طرف سے اُن کی نہ پذیرائی ہے اور نہ ہی  حوصلہ افزائی۔ جو اسلامی بہنیں واقعی عَطّاریہ ہیں  اور جن کے خمیر میں عَطّاریت شامِل ہے انہیں میری طرف سے پیج چلانے کی اِجازت ہی نہیں بلکہ اگر عَطّاریہ نہ بھی ہو جو بھی مجھ سے عقیدت  و محبت رکھنے والی  میری مسلمان  مَدَنی بیٹی ہے وہ پیج نہ چلائے ۔ لفظِ  ” عورت “کے لُغوی معنیٰ ہی چھپانے کی چیز ہیں لہٰذا عورت کے لیے چادر اور چار دیواری ہے ۔ بہارِ شرىعت مىں ہے : عورت کی آواز بھی عورت ہے یعنی غیر محرم کو بِلاضَرورت سُنانے کی اِجازت نہیں۔ (2) لہٰذا عورتوں کا  سَج دَھج کر پیج پر آنا اورگلیوں بازاروں میں گھومنا باحیا عورتوں کا کام 



________________________________
1 -    حدیثِ پاک میں ہے : جو کوئی اپنے باپ کے سِوا کسی دوسرے یا کسی غیر والی کی طرف مَنسُوب ہونے کا دعویٰ کرے تو اُس پر اللّٰہ تعالیٰ ، فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے اللّٰہ تعالیٰ قیامت کے دِن اُس کا نہ کوئی فرض قبول فرمائے گا اور نہ ہی کوئی نفل۔ 
 (مسلم ، کتاب الحج ، باب  فضل المدینة...الخ ، ص ۵۴۶ ، حدیث : ۳۳۲۷) 
2 -    بہار شریعت ، ۱ / ۵۵۲ ، حِصَّہ : ۳