Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
22 - 23
(8 )یوں ہی وَقف کی جگہوں میں دَرخت اور پودے لگانے میں اِحتیاط کی حاجت ہے ۔ وَقف کی جگہوں میں سے ایک جگہ مسجد بھی ہے ، اگر کسی نے مسجد بننے سے پہلے ہی مسجد کی جگہ میں دَرخت لگا دئیے تو کوئی حَرج نہیں کہ وَقف ہونے سے پہلے لگائے گئے  ہیں،  اَلبتہ جب وہ جگہ  مسجد کے لیے وَقف ہو چکی تو اب اُس میں دَرخت لگانا  منع ہے ۔  چھوٹى مساجد جہاں جگہ کى تنگى ہوتى ہے وہاں اِس طرح دَرخت لگانے کى اِجازت نہیں ۔ 
(9 )اِسی طرح مَدارس میں بھی دَرخت لگانے میں اِحتیاط کی حاجت ہے ، کیونکہ مدارس کا مقصد ِ اصلی شجر کاری نہیں بلکہ عُلُومِ دِینیہ کی تعلیم ہے ۔  اَلبتہ ضمنی طور پر  فَوائد حاصِل کرنے  کے لیے وہاں دَرخت لگائے جا سکتے ہیں مثلاً  طلبا کمروں میں  بىٹھ کر پڑھتے ہىں تو انہیں  گرمى سے بچنے کے لیے  پنکھا اور روشنی حاصِل کرنے کے لیے بتیاں  جلانا پڑتی ہیں  لہٰذا اگر مدرسے میں خالی جگہ موجود ہے تو وہاں اس مقصد سے دَرخت لگائے  جا سکتے ہیں کہ دوپہر کے وقت دَرختوں کے سائے میں  بیٹھ کر طلبا کے لیے پڑھنا ممکن ہو جائے ۔  اس مىں بھى اس بات کا خىال رکھا جائے کہ دَرخت لگانے کى وجہ سے مدرسے  کے  مقصدِ اصلی(یعنی تعلیم اور اس کے علاوہ اخراجات )  مىں حَرج واقع نہ ہومثلاً مدرسے مىں کمرے بنانے کى حاجت ہے اور وہاں کمرے بنانے کے بجائے دَرخت لگا دئیے جائیں تو اَصل مقصد پىچھے رہ جائے گا اور جو ضمنى اور غىر ضَروری چیز  ہے وہ فوقىت لے جائے