گی لہٰذا اس طرح کی صورتوں میں مَدارس میں دَرخت لگانے کی اِجازت نہیں ۔
خُلاصہ یہ ہے کہ نىکى کا کام ضَرور کىا جائے مگر اُسے اِس اَنداز مىں کىا جائے کہ وہ دوسروں کے لىے تکلىف، زحمت اور پرىشانى کا باعِث نہ بنے ۔ بہت سى نىکىاں اىسى ہوتى ہىں کہ ان کى فضىلت، اَہمىت اور تَرغىب کے پىشِ نظر انہیں کیا جاتا ہے مگر بے اِحتیاطی کے ساتھ اُن نیکیوں کو کرنے کے سبب مسلمان تکلیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کے باعِث اُن کا نیکی والا پہلو پیچھے رہ جاتا ہے اور گناہ والا پہلو آگے بڑھ جاتا ہے لہٰذا نیکیاں کرتے ہوئے اُن کی احتیاطوں کو پیشِ نظر رکھنا ضَروری ہے ۔
دُعائے عطّار
یااللہ پاک! تجھے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اور حضرتِ سَیِّدُنا سَلمان فارِسیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے اُس مُبارَک باغ کا واسِطہ جس میں میرے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے دَرخت لگائے ، جو کوئی کم از کم 12 پودے لگائے یا کسی کو اِس کی تَرغیب دِلائے اس کو اس وقت تک موت نہ آئے جب تک وہ خواب میں تیرے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا دِیدار نہ کر لے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم (1)
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
سبزے کی طرف دیکھنے سے بینائی تیز ہوتی ہے
حضرتِ سیِّدُنا اِمام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی فرماتے ہیں : چار چیزیں آنکھوں کی (بینائی کی )تقویَّت کا باعِث ہیں : (1 )قبلہ رُخ بیٹھنا(2 )سوتے وقت سُرمہ لگانا (3 ) سبزے کی طرف نظر کرنا اور (4 )لباس کو پاک و صاف رکھنا ۔
(اِحیاءُ العلوم، کتاب آداب الاکل ، الباب الرابع فی آداب الضیافة ، ۲ / ۲۷ دار صادر بیروت )
________________________________
1 - شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تَرغیب دِلانے پر مجلس رابطہ برائے تاجران کے اسلامی بھائیوں نے شجرکاری مہم میں حصّہ لینے کے لیے زکوٰۃ کے علاوہ 12لاکھ پودوں کی رقم مجلس شجرکاری کو پیش کرنے کی نیت کی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )