Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
21 - 23
 مشکل سے گزر پاتی ہے تو اب اگر گلی یا سڑک کے کچھ حصے پر قبضہ کر کے اُسے کیاری بنا دیا جائے تو پہلے تنگی سے گزرنی والی گاڑیاں مزید تنگی سے گزریں گی لہٰذا اس طرح کی کیاریاں بنانے اور اُن میں پودے لگانے سے بچنا لازم ہے ۔ گلیاں اور سڑکیں  لوگوں کے چلنے اور ان کى سواریاں گزرنے  کے لىے ہوتى ہیں جبکہ دَرخت لگانا اىک ضمنى چىز ہے اور  ضمنى چىزسے اِس طرح فائدہ اُٹھایا جائے کہ وہ  کسی چیز کے  مقصودِ  اصلی  مىں رُکاوٹ نہ بنے ۔  
(7 )بہت سے لوگ پودے تو لگا دیتے ہیں مگر اُن کی دیکھ بھال نہیں کرتے حالانکہ بسااوقات اُن کی دیکھ بھال کرنا انہیں لگانے سے زیادہ ضَروری ہوتا ہے مثلاً بڑے شہروں میں دو سڑکوں کے دَرمیان موجود  خالی جگہ میں سرکاری اِدارے گھاس اور پودے لگاتے ہیں اور اُن کی دیکھ بھال کرنا بھول جاتے ہیں حالانکہ اُن کی دیکھ بھال کرنا انہیں لگانے سے زیادہ ضَروری ہے کیونکہ اگر ان پودوں کی دیکھ بھال نہیں کی جائے گی تو یہ پودے بڑھ کر دَرخت کی صورت اِختیار کر لیں گے اور پھر ان کی شاخیں بڑھ کر  آدھی سڑک تک پہنچ کر نیچے لٹکنے  لگیں گی جس کے  سبب بڑی گاڑیوں کا وہاں سے گزرنا مشکل ہو جائے  گا اور وہ شاخوں سے ٹکراتی ہوئی گزریں گی، اگر  موٹر سائیکل سُوار وہاں سے گزرے گا  تو اُس کا چہرہ  زخمی ہونے کا بھی اَندیشہ ہے لہٰذا پودے لگانے کے ساتھ ساتھ اُن کی دیکھ بھال اور کانٹ چھانٹ  کرنا بھی ضَروری ہے ۔