ہریالی ہی ہریالی ہو گی، بالخصوص وطنِ عزیز پاکستان کی ہرگلی محلے میں دَرختوں اور پودوں کی یہ ہریالی دیکھ کر عشاقان مدینہ گنبدِ خضرا کی یاد تازہ کریں گے ۔
اِیصالِ ثواب کی نیت سے دَرخت لگانا کیسا ؟
سوال : کیا بزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن اور اپنے مَرحومین کے اِیصالِ ثواب کے لیے بھی دَرخت اور پودے لگائے جا سکتے ہیں ؟
جواب : جی ہاں! بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن اور اپنے مَرحومین بلکہ زندہ لوگوں کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی دَرخت اور پودے لگائے جا سکتے ہیں ۔ تمام عاشقانِ رسول کو چاہیے کہ وہ جو بھی دَرخت یا پودا لگائیں اس میں کسی نہ کسی بزرگ ہستی مثلاً سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم، خُلَفائے راشِدین، حسنین کریمین، حضرتِ سَیِّدتنا فاطمۃ الزہرا، حضرتِ سَیِّدُنا امام زینُ العابِدین، حضرتِ سَیِّدُنا امام علی اَصغر اور جملہ اہلِ بیتِ اَطہار رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نیز حضرتِ سَیِّدُنا امامِ اعظم اَبُو حنیفہ، حضرتِ سَیِّدُنا غوثِ پاک، حضرتِ سَیِّدُنا خواجہ غریبِ نواز ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان اور دِیگر بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے ایصالِ ثواب کی نیت ضَرور کریں ۔
دَرخت اور پودے لگانے کی چند مزید اِحتیاطیں
(ازشیخ الحدیث والتفسیر حضرت علّامہ مولانا اَلحاج مُفتی ابو صالح محمد قاسم قادری عطاری مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی )
(1 )مِلکِ غىر (ىعنى کسى دوسرے کی ملکیت والی زمىن ) مىں مالِک کى اِجازت کے بغیر پودے نہ لگائے جائیں ۔ بابُ المدینہ(کراچی ) میں خالی پلاٹوں کی تعداد اگرچہ