Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
18 - 23
  کم ہے مگر اس کے علاوہ پاکستان بھر میں بہت سے علاقے ایسے ہیں کہ جہاں خالی پلاٹ بہت بڑى تعداد مىں مل جاتے ہىں اور وہ اکثر و بىشتر لوگوں کى ملکىت میں ہوتے ہىں لہٰذا اگر کسی ایسی جگہ پر کوئی پودا لگانا ہو  تو پہلے اُس کے مالِک سے اِجازت لینا ضَروری ہے ، کیونکہ دوسرے کی ملکیت میں بغیر اُس کی جازت کے تَصَرُّف کرنے کی شرعاً اِجازت نہیں ہے ۔  دوسرے کی زمین میں بغیر اُس کی اِجازت کے  پودا لگانا تو دُور کی بات ہے کسى مسلمان کى زَرخىز زمىن سے اس کی اِجازت کے بغىر گزرنا بھی جائز نہىں کہ  گزرنے والے پودوں  کو روندتے اور اِدھر اُدھر ہاتھ  مار کر انہیں  توڑتے ہوئے گزریں گے جس سے مالِک کا نُقصان ہو گا ۔  اَلبتہ اگر کسی شخص  کی زمین میں عام گزر گاہ بنی ہوئی ہے اور وہاں سے گزرنے کا عُرف ہے تو اس صورت میں وہاں سے گزر نے میں حَرج نہیں  ۔ 
(2 ) کسی کی زمین خالی پڑی دیکھ کر اُس کا بَھلا کرتے ہوئے بغیر اُس کی اِجازت کے  اس میں دَرخت نہ  لگا دیا جائے ،  کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جس کو بَھلا سمجھا جا رہا ہے  وہ بعد میں اُس کے لیے مصیبت کا باعِث  بن جائے مثلاً اگر کسى شخص نے اپنى زمىن مکان تعمیر کرنے کے لیے خالی  رکھى ہوئى ہے اور کوئی وہاں دَرخت لگا دے تو  چار پانچ سال بعد جب وہ مکان تعمىر کرنے کے لیے وہاں  پہنچے گا تو اُس کے لیے ان دَرختوں کو اُکھیڑنا بہت بڑی مصیبت بن جائے گا کیونکہ اتنے عرصے میں دَرخت کی جڑیں دُور دُور تک زمین کی گہرائی میں  جا چکی ہوتی ہیں  ۔