Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
16 - 23
 بھی ناپاک ہو جاتا ہے ۔ اس پانی کے باہر نکلنے کے لیے گملوں کے  نیچے سوراخ ہوتا ہے تو جب تک گملوں کی کھاد  پوری طرح  مٹی نہیں ہوجاتی اس میں سے نکلنے والا پانی نجس ہوگااس سے اپنے بَدن اور کپڑوں کو بچانا ضَروری ہے ۔  جن کے لیے ممکن ہو وہ گملوں میں گوبر والی کھاد نہ ڈالیں بلکہ باغبان (Gardener ) سے مشورہ کر کے مٹی والی کھاد جس میں مخصوص کیمیکل ملا ہوتا ہے وہ  ڈالیں  تاکہ ناپاکی کا خطرہ ہی نہ رہے ۔  
کون سے پودے لگانا زیادہ  مفید ہیں ؟
سوال :  کون سے پودے لگانا زیادہ فائدے مند ہیں ؟ 
جواب : ہر شہر کی آب و ہوا مختلف ہوتی ہے ، اسی کے مُطابق پودے لگائے جائیں تو زیادہ فائدہ حاصِل ہو گا ۔ مثلاً بابُ المدینہ (کراچی ) میں ماحولیاتی آلودگی زیادہ ہے اور بارشوں کا بھی فُقدان پایا جاتا ہے تو یہاں ”نِىم“، ” گل موہر“، ”لِگنم“، ”سہانجنا“ کے پودے لگانا زیادہ فائدے مند ہیں ۔   
پودے لگانے سے پہلے ان کے ماہِرین مثلاً باغبان وغیرہ سے مُشاورت کر لی جائے کیونکہ بعض پودوں کے لگانے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے ، ان کے لیے مخصوص پیمائش پر  گڑھے کی کھدائی  اور اس گڑھے میں مخصوص پانی کی مِقدار رکھنا بھی ضَروری ہوتی ہے ۔  ماہِرین سے  مُشاورت کے بعد  پودے  لگائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کثیر فَوائد حاصِل ہوں گے اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری دُنیا میں