Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
15 - 23
اس سے زائد  ایک دَرخت بھی نہ لگایا جائے ۔ 
اِسی طرح نئی مَساجد بنانے کے لیے جو  پلاٹ خریدے جائیں ان میں شجرکاری کرنے سے پہلے مجلس خُدّامُ المساجد اور مجلسِ اَثاثہ جات کے اسلامی بھائی دارُ الافتا اہلسنَّت سے مکمل راہ نمائی لیں اور جب تک شجر کاری کے لیے تحریری فتوے کی صورت میں جگہ کا اِنتخاب نہ ہو جائے ہرگز وَقف کی جگہ میں اس طرح کا  تَصَرُّف نہ کریں ۔ (1) 
دَرخت لگانا ممکن نہ ہو تو ؟
سوال : جن کے لیے  دَرخت لگانا ممکن نہ ہو  وہ شجر کاری مہم میں کس طرح  حصّہ لیں ؟ 
جواب : جن کے لیے دَرخت لگانا ممکن نہ ہو  مثلاً وہ فلیٹ وغیرہ میں رہتے ہوں یا ان کے گھر میں دَرخت لگانے کی گنجائش نہ ہو تو وہ گملوں میں چھوٹے چھوٹے  پودے لگا دیں کہ یہ جگہ بھی کم گھیرتے ہیں اور آسانی سے  لگائے بھی جا سکتے ہیں ۔ 
گھروں میں گملے ((Flowerpot لگانے والے اسلامی بھائی اِس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گملوں میں ڈالی جانے والی کھاد (Fertilizer )میں  گائے وغیرہ کا گوبر ) (Dung شامل ہوتا ہے جو ناپاک ہے اور یہ گوبر ساری کھاد کو بھی ناپاک کر دیتا ہے  نیز اس گوبر کے مٹی ہوجانے سے پہلے جو پانی اس میں ڈالا جاتا ہے وہ



________________________________
1 - 1	جر کاری کے حوالے سے مزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے مبلغِ دعوتِ اسلامی و رُکن شوریٰ حاجی ابومنصور یعفور رضا عطاریسَلَّمَہُ الْبَارِی سے رابطہ کیجیے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ )