Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
14 - 23
 مَدَنی عطیات سے خرچ کرنے کی اِجازت نہیں ۔ اپنے پَلے سے تَرکىب بنائیے یا آپس میں دوست مل بانٹ کر پودے لے آئیے ۔  کوئی اس نیک کام کے لیے 25000 روپے مختص کرے تو کوئی 12000 روپے تو کوئی 1200 روپے ۔  بعض پودے سستے ہوتے ہیں وہ بہت  کم قیمت میں 12 آجائیں گے ۔  اگر یہ بھی نہیں ہو سکتا  تو  کم ازکم ایک پودا لگانے کا تو ہر ایک ضَرور ذہن بنائے ۔ اگر جیب اِجازت دے تو  ”نِىم“، ” گل موہر“، ”لِگنم“، ”سہانجنا“ نامی پودے لگانے کا خاص اِہتمام کیجئے کیونکہ  یہ فضائی آلودگی کو کم کرنے میں زیادہ کارآمد ہیں ۔   
وَقف کی جگہوں پر دَرخت لگانے کی اِحتیاطیں
سوال : وقف کی جگہوں میں دَرخت لگانے کی اِحتیاطیں بھی  بیان فرما دیجیے ۔  
جواب : وقف کی جگہوں مثلاً مَساجد ، مَدارس اور جامعات وغیرہ میں دَرخت لگانے سے پہلے دارُ الافتا اہلسنَّت سے شَرعی راہ نمائی لے لی جائے اس کے بعد ہی کسی وَقف کی جگہ پر شجر کاری کا سِلسِلہ کیا جائے ۔ دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدارسُ المدینہ، جامعاتُ المدینہ اور مَساجد  کے منتظمین وغیرہ اِن جگہوں پر پودے لگانے سے پہلے اپنی متعلقہ مجلس سے مُشاورت کر لیں ۔ نیز  یہ مجالس دارالافتا اہلسنَّت سے خاص اس جگہ کے لیے تحریری فتویٰ حاصِل کریں اور اس فتوے کو ناظم صاحب  کے مکتب میں آویزاں کر دیا جائے ۔ دارُ الافتا اہلسنَّت کی طرف سے جتنے دَرخت لگانے کی اِجازت ملے اتنے ہی دَرخت  لگائے جائیں،