اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
قضانمازوں کا طریقہ(حنفی)
شیطٰن لاکھ روکے یہ رسالہ(25صَفحات) مکمَّل پڑھ
لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
دو جہان کے سلطان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رَحمٰن صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفِرت نِشان ہے: مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُلْ صراط پرنور ہے ،جو روزِ جمعہ مجھ پر80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج۲ص۴۰۸ حدیث ۳۸۱۴ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پارہ 30 سُوْرَۃُ الۡمَاعُونکی آیت نمبر4 اور5 میں ارشاد ہوتا ہے:
فَوَیۡلٌ لِّلْمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾ الَّذِیۡنَ ہُمْ عَنۡ صَلَاتِہِمْ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾
ترجَمۂ کنزالایمان: تو ان نَمازیوں کی خرابی ہے جو اپنی نَماز سے بھولے بیٹھے ہیں۔
مُفَسّرِشہیر، حکیمُ الْاُمَّت، حضر ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان ، سُوْرَۃُ الۡمَاعُون کی