Brailvi Books

پر اسرار خزانہ
6 - 23
اس کے باوجود دنیا کی دولت جمع کرنے کی دُھن میں مگن ہے ۔
{۵}حیرت ہے اُس شخص پر جو جہنَّم کو سخت ترین عذاب کا مقام تسلیم کرنے کے باوجودگناہوں سے باز نہیں آتا۔
{۶}عجیب ہے وہ شخص کہ جو اللہ عَزَّوَجَلَّکو پہچاننے کے باوجود غیروں کے تذکرے کرتا ہے ۔
{۷}تَعَجُّب ہے اُس پر جو یہ جانتا ہے کہ جنت میں نعمتیں ہی نعمتیں ہیں پھر بھی دنیا کی راحتوں میں گم ہے۔ اِسی طرح اُس کا حال بھی عجیب ہے جو شیطان کو جان و ایمان کا دشمن جانتے ہوئے بھی اس کی پیروی کرتا ہے۔       (اَلمنبھات علی الاستعداد ص۸۳ مُلَخّصاً )
موت کا یقین اورہنسنا
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان دو یتیموں کے خزانۂ لا جواب پر ان سات عبارات کا پراَسرار خزا نہ بھی کافی عبر تناک ہے۔یہ پراَسرار خزانہ ہمیں عبرت کے مشکبار مَدَنی پھول پیش کررہا ہے ۔واقِعی موت کا یقین رکھنے والوں کا ہنسنا تَعَجُّب خیز ہے ، دنیا کو فانی ماننے کے باوجود اس میں مطمئن رہنا حیرت انگیز ہے، تقدیر پر یقین رکھنے کے باوجود دنیا کا مال نہ ملنے پر یا نقصان ہوجانے پر واویلا کرنا حیرت ناک ہے، جِتنا مال زیادہ اُتنا وبال زیادہ، قیامت میں حساب کتاب زیادہ یہ سب کچھ یقین رکھنے کے باوجود ہر وَقت اس سوچ میں رہنا کہ بس کسی طرح دولت میں اِضافہ ہوجائے، یہاں کا روبار ہے تو وہاں بھی برانچ کھل جائے اِس طرح کی دُھن میں مگن رہنے والے پر کیوں حیرت نہ ہو کہ جب اسے یہ معلو م ہے کہ بروزِ قیامت