پڑے گی اور نتیجۃً طرح طرح کی بیماریوں کا سامنا ہو سکتا ہے لہٰذا دانتوں کا کام آنتوں سے مت لیجئے۔ خہر دو ایک لقمے کے بعد’’ یا وَاجِدُ‘‘ پڑھنے سے پیٹ میں نور پیدا ہوتا ہے خ فراغت کے بعد پہلے بیچ کی پھر شہادت کی اُنگلی اور آخر میں اَنگوٹھا تین تین بارچاٹئے۔ سرکارِ مدینہ صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کھانے کے بعد مبارَک اُنگلیوں کو تین مرتبہ چاٹتے ۱؎ خبرتن بھی چاٹ لیجئے۔ حدیثِ پاک میں ہے: کھانے کے بعد جو شخص برتن چاٹتا ہے تو وہ برتن اُس کیلئے دُعا کرتا ہے اور کہتا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے جہنَّم کی آگ سے آزاد کرے جس طرح تو نے مجھے شیطان سے آزاد کیا ۔ ۲ ؎ اور ایک رِوایت میں ہے کہ برتن اُس کیلئے اِسْتِغْفَار (یعنی مغفرت کی دعا) کرتاہے۳؎ خحُجَّۃُ الْاِسْلامحضرتِ سَیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی فرماتے ہیں : جو (کھانے کے بعد) پیالے ( یا رِکابی) کو چاٹے اور دھو کر پی لے اُسے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ اور گرے ہوئے ٹکڑے اُٹھا کر کھانا جنَّت کی حوروں کا مہر ہے ۴؎ خ فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم ہے:جو شخص کھانے کے گرے ہوئے ٹکڑوں کو اُٹھا کر کھائے وہ فراخی ( یعنی کشادَگی) کے ساتھ زندگی گزارتا ہے اور اُس کی اولاد میں خیریت رہتی ہے۵؎ خکھانے کے بعد دانتوں کا خلال کیجئیخکھانے کے بعد اول آخر دُرُود شریف کے ساتھ یہ دُعا پڑھئے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْن۔ترجَمہ:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱؎:الشمائل المحمدیۃ، للترمذی ص ۹۶حدیث۱۳۳ ۲؎ :جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۱ ص۳۴۷حدیث ۲۵۵۸ ۳؎ : ابنِ ماجہ ج۴ص۱۴حدیث ۳۲۷۱ ۴؎ : اِحیاء العلوم ج۲ص۸ ۵؎ : ایضاً۔