Brailvi Books

پر اسرار خزانہ
22 - 23
’’اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا شکر ہے جِس نے ہمیں  کھلایا ،پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا‘‘خاگر کِسی نے کھلایا ہو تو یہ دُعا بھی  پڑھئے:  اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَ اسْقِ مَنْ سَقَانِیْ۔  ترجمہ: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کو کھلا جس نے مجھے  کھلایا اور اُس کو پلا جس نے مجھے پلایا۔( الحصن الحصین ص ۷۱ ) خکھانا کھانے کے بعد سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص  اورسُوْرَۃُ قُرِیْشٍ پڑھئے۔(اِحیاء العلوم  ج ۲ ص ۸) خکھانے کے بعد ہاتھ صابون سے اچّھی طرح دھو کر پونچھ لیجئے خحُجَّۃُ الْاِسْلام حضرتِ سَیِّدُنا امام محمدبن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی  لکھتے ہیں : کھانے کے بعد وُضو( یعنی پہنچوں تک دونوں ہاتھ دھونا) جُنُون (یعنی پاگل پن) کو دُور رکھتا ہے۔	(ایضاً ج۲ ص۴)
      ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آد ا ب ‘ ‘ ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو	ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو
سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو	ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد