Brailvi Books

پر اسرار خزانہ
20 - 23
کہ اِس سے70 بیماریاں دُور ہوتی ہیں ۔ (رَدُّالْمُحتَارج۹ص۵۶۲) خسیدھے ہاتھ سے کھایئے،اُلٹے ہاتھ سے کھانا،پینا، لینا، دینا، شیطان کا طریقہ ہے۔اکثر اسلامی بھائی نوالہ تو سیدھے ہاتھ سے ہی کھاتے ہیں ، مگر جب منہ کے نیچے اُلٹا ہاتھ رکھتے ہیں تو بعض دانے اُس میں گرتے ہیں اور وہ اُلٹے ہی ہاتھ سے پھانک لیتے ہیں ، اِسی طرح دسترخوان پر گرے ہوئے دانے اُلٹے ہی ہاتھ سے کھاتے ہیں ، اُن کو چاہئے کہ وہ اُلٹے ہاتھ والے دانے سیدھے ہاتھ میں ڈال کر ہی منہ میں ڈالیں خ بائیں (یعنی اُلٹے) ہاتھ میں روٹی لے کر دَہنے ( یعنی سیدھے) ہاتھ سے نوالہ توڑنا دَفعِ تکبُّر کیلئے ہے ۔ (فتاوٰی رضویہ ج۲۱ ص۶۶۹) ہاتھ بڑھا کر تھال یا سالن کے برتن کے عین بیچ میں اوپر کر کے روٹی اور ڈبل روٹی وغیرہ توڑنے کی عادت بنایئے،اِس طرح روٹی کے ذرّات یا روٹی پر تِل ہوئے تو برتن ہی میں گریں گے ورنہ دسترخوان پر گر کر ضائِع ہو سکتے ہیں ۔ (تل شاید زینت کیلئے ڈالتے ہیں ، بغیر تل کی روٹی لینا ہی مناسب تا کہ تل گر کر ضائع ہونے کا بکھیڑا ہی نہ رہے)خ تین اُنگلیوں یعنی بیچ والی ،شہادت کی اور انگوٹھے سے کھانا کھایئے کہ یہ سنّتِ اَنبِیاء  عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامہے۔ اگر چاول کے دانے جدا جُدا ہوں اور تین اُنگلیوں سے نوالہ بننا ممکن نہ ہو تو چار یا پانچ اُنگلیوں سے کھا لیجئے خ  لقمہ چھوٹا لیجئے اور چَپَڑ چَپَڑ کی آواز پیدا نہ ہو اِس احتیاط کے ساتھ اِس قَدَر چبایئے کہ منہ کی غذا پتلی ہو جائے، یوں کرنے سے ہاضم لعاب بھی اچھی طرح شامل ہو جائے گا۔ اگر اچھی طرح چبائے بغیر نگل جائیں گے تو ہضم کرنے کیلئے معدے کو سخت زَحمت کرنی