Brailvi Books

پر اسرار خزانہ
19 - 23
پشت پر دوزانو بیٹھئے۔ (اِحیاء العلوم ج۲ص۵)خ اسلامی  بھائی ہو یا اسلامی بہن سبھی کیلئے یہ مَدَنی پھول ہے کہ جب کھانے بیٹھیں تو چادر یا کُرتے کے دامن کے ذَرِیعے پردے میں پردہ ضرور کریں خسالن یا چٹنی کی پیالی روٹی پرمت رکھئے۔  (رَدُّالْمُحتَارج۹ص۵۶۲) خ ننگے سر کھانا ادب کے خلاف ہیخبائیں یعنی الٹے ہاتھ کو زمین پر ٹیک دیکر کھانا مکروہ ہے خمٹی کے برتن میں کھانا اَفضل ہے کہ جو اپنے گھر میں مٹی کے برتن بنواتا ہے فرشتے اُس گھر کی زِیارت کرنے آتے ہیں۔ ( ایضاًص۵۶۶) خدسترخوان پر سبزی ہو تو فرشتے نازِل ہوتے ہیں۔(اِحیائُ العلوم ج۲ص۲۲)خ شروع کرنے سے قبل یہ دُعا پڑھ لی جائے، اگر کھانے یا پینے میں زہر بھی ہوگا تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اَثر نہیں کرے گا۔دُعا یہ ہے: بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فیِ السَّمَاءِ یَا حَیُّی یَا قَیُّوْم۔۱؎ ۔ترجمہ :اللہ تَعَالٰیکے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زَمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اے ہمیشہ زندہ وقائم رہنے والے۔(اَلفِردَوس ج۱ص۲۸۲حدیث۱۱۰۶)خاگر شروع میں بِسمِ اللہ پڑھنا بھول گئے تو دَورانِ طَعام یا دآنے پر اس طرح کہہ لیجئے:  بِسمِ اللہِِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ۔ ترجمہ:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے کھانے کی ابتدا اور انتہا ‘‘خاوّل آخر نمک یا نمکین کھایئے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
   ۱؎: جس دعا میں: ’’یَاحَیُّی یَاقَیُّوْم ‘‘ کے بجائے’’وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیم‘‘ ہے ،اس دعا کی فضلیت ’’ترمذی ‘‘  اور ’’ابن ماجہ ‘‘ میںاس طرح ہے،   فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم:جو بند ہ روزانہ صبح وشام 3مرتبہ یہ کلمات کہے:’’بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِی الْاَرْضِ وَلَا فیِ السَّمَاءِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیْم‘‘تواسے کوئی چیزنقصان نہیں دے سکتی ۔
(ترمذی ج۵ص۲۵۰حدیث۳۳۹۹،ابن ماجہ ج۴ص۲۸۴حدیث۳۸۶۹)