کر لے توبہ ربّ عَزَّوجَلَّ کی رَحمت ہے بڑی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! یہ شورمچ جائے کہ اس کا انتِقال ہوگیا ہے! اب جلدی غسال کو بلا لاؤ چنانچہ غسال تختہ اٹھائے چلا آرہا ہو، غسل دیا جارہا ہو…کفن پہنایا جارہا ہو… پھر اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے، اس سے قبل ہی مان جائیے! جلدی جلدی توبہ کر لیجئے ! ۔ ؎
کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی (وسائلِ بخشش ص۷۱۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت ،شمع بزمِ ہدایت ،نوشۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’گدا بھی منتظر ہے خُلد میں نیکوں کی دعوت کا‘‘ کے بتّیس
حُرُوف کی نسبت سے کھانے کے32مَدَنی پھول
خکھانے سے مقصود حصولِ لذّت نہ ہو بلکہ کھاتے وقت یہ نیت کرلیجئے :’’میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت پر قوت حاصل کرنے کیلئے کھا رہا ہوں ‘‘خدعوت اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ 312 صفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت ‘‘ حصّہ 16 صَفْحَہ