سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِستفسار(یعنی پوچھنے) پر عرض کیا گیا: ’’یہ لوگ آدَمیوں کا گوشت کھانے والے (یعنی غیبت کرنے والے) اور لوگوں کی آبرو ریزی کرنے والے تھے۔‘‘(ابوداوٗد ج۴ص۳۵۳حدیث ۴۸۷۸)
زندَگی مُختصر ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینا زندگی بے حد مختصر ہے۔عنقریب ہماری سانس کی مالا ٹوٹ جائے گی اور ہمارے ناز اُٹھانے والے ہمیں اپنے کندھوں پر لاد کر ویران قبرستان کی طرف چل پڑیں گے ۔آہ! ہماری ساری آرزوئیں خاک میں مل جائیں گی، ہماری خون پسینے کی کمائی ہمارے ساتھ آئے گی نہ ہمیں کام آئے گی۔
بے وفا دنیا پہ مت کر اِعتبار تُو اچانک موت کا ہوگا شکار
موت آکر ہی رہے گی یاد رکھ! جان جا کر ہی رہے گی یاد رکھ!
گر جہاں میں سو برس توجی بھی لے
قبر میں تنہا قِیامت تک رہے(وسائلِ بخشش ص۷۱۱)
آہ! مستقبل کا ڈاکٹر!
سردارآباد (فیصل آباد) کے میڈیکل کالج کے فائنل ائیرکا ایک ذہین ترین طا لبِ علم اپنے دوست کے ہمراہ پکنک منانے چلا۔ پکنک پوائنٹ پر پہنچ کر اُس کا دوست ندی میں تیرنے کیلئے اترا مگر ڈوبنے لگا،مستقبل کے ڈاکٹر نے اُس کو بچانے کی غرض سے جذبات میں