کررہاہوں ۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینا نیکی کی دعوت عام کرنے میں انفرادی کوشش کا بڑا عمل دخل ہے۔ انفرادی کوشش کی اہمیت کے پیشِ نظر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اکثر بیانات اور مدنی مذاکروں میں اس بات کا اظہار فرماتے ہیں : ’’دعوتِ اسلامی کا 99.9 فیصدمدنی کام انفرادی کوشش کے ذریعے ہی ممکن ہے۔‘‘ یہی وجہ ہے کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیکی کی دعوت عام کرنے کی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ایک ایک اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کر کے مسلمانوں کویہ ذہن دینا شروع کیا کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔‘‘اِنْ شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
’’مدنی انعامات ‘‘ میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک مدنی انعام یہ بھی عطاکیا کہ’’ کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی قافلے، مدنی انعامات اور دیگر مدنی کاموں کی ترغیب دِلائی۔‘‘
{4}ظلم کے انجام سے غافل
باب المدینہ (کراچی) کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان کچھ تصرّف کے ساتھ پیشِ خدمت ہے: دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابستگی