Brailvi Books

اوباش دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟
10 - 32
 صداؤں سے فضا گونج رہی تھی، میں بھی عاشقانِ رسول کے محبت بھرے انداز دیکھنے سے محظوظ ہونے لگا۔جوں جوں وقت گزررہاتھا میرے دل پر ایک سکون کی کیفیت طاری ہورہی تھی ۔ رقت انگیز دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوا، اس کے بعد میرے خیرخواہ اسلامی بھائی نے دیگر عاشقانِ رسول سے میری ملاقات کروائی، پہلی بار ہی عاشقانِ رسول نے بڑے ہی پیارے انداز میں مسکراتے چہروں کے ساتھ مجھ سے ملاقات کی گویا کہ مجھے پہلے سے جانتے ہوں ، ایک اپنائیت بھرا ماحول تھا اسی دوران میری ملاقات علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائی سے بھی ہوئی، انہوں نے خصوصی شفقت فرمائی اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے قبر وآخرت کی بہتری کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس کی برکت سے سنّتوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن بن گیا ، الغرض دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت میری ہدایت کا سبب بن گئی میں ڈھیروں ڈھیر برکتیں سمیٹتے ہوئے اجتماع گاہ سے گھر پہنچا، صبح جلوسِ میلاد میں شریک ہوا۔ دنیا وی مَشاغل ترک کرکے مدنی ماحول اختیار کرلیا، آہستہ آہستہ میں مدنی رنگ میں رنگتاہی چلا گیا ، سبزسبزعمامہ اور سفید کرتا میرے لباس کا حصہ بن گیا، مدنی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے لگا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتادمِ تحریر حلقہ سطح پر قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت