Brailvi Books

نورانی چہرے والے بزرگ
8 - 32
{1}نورانی چہرے والے بزرگ
	مرادآباد (ہند) میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا لُبِّ لُباب ہے: تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں ایک رات سویا ہوا تھا، سر کی آنکھیں تو کیا بند ہوئیں دل کی آنکھیں کھل گئیں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے سامنے ایک خوبصورت باغ ہے، جس میں سنّت کے مطابق سفید لباس میں ملبوس،  مہندی لگی داڑھی مبارک اور نور برساتے نورانی چہرے والے بزرگ سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجائے نماز میں مشغول ہیں۔ میں انتظار کرنے لگا کہ یہ نماز مکمل کریں تو میں ان سے مصافحہ کرکے ان کے متعلق کچھ معلومات حاصل کروں کہ یہ کون ہیں ؟ لیکن جیسے ہی انہوں نے نماز مکمل کر کے سلام پھیرا میری آنکھ کھل گئی۔ بیداری کے بعد دل میں ایک عجیب سی راحت اور مسرت محسوس ہو رہی تھی مگر بار بار یہ خیال بھی آ رہا تھا کہ آخر یہ بزرگ کون ہوسکتے ہیں ؟ کیونکہ خواب میں نظر آنے والے اس ’’نورانی چہرے والے بزرگ‘‘ کو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ خواب میں اس بزرگ کی زیارت کرنے کی برکت سے میرا دل دنیوی جھمیلوں سے بیزار ہو کر نیک ماحول کی طرف راغب ہونے لگا۔ مجھے علمِ دین سیکھنے کا شوق ہوا اور نیک محافل میں
شرکت کرنا میرا معمول بن گیا۔ اسی شوق میں ایک دن دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار