Brailvi Books

نورانی چہرے والے بزرگ
6 - 32
اچھے خواب پر عمل کرنا بہتر ہوتا ہے۔ جیساکہ اعلٰی حضرت عَلَیہ رَحْمَۃُربِّ العِزَّت فتاویٰ رضویہ شریف میں ارشاد فرماتے ہیں : ’’اچھے خواب پر عمل خوب ہے اور اچھاوہ کہ موافقِ شرع ہو۔‘‘(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجَہ ج ۲۸، ص۳۶۶)
	ان بہاروں کی اِفادیت کے پیشِ نظردعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ مکتبۃ المدینہ کے تعاون سے زیاراتِ امیرِاہلسنّت کی بہاروں کے سلسلے میں رسالہ بنام’’نورانی چہرے والے بزرگ مع دیگر 12 بہاریں ‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے۔ ان بہاروں کو خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔ 
	اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پرعمل اور مَدَنی قافلوں میں سفرکرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 
شعبہ امیرِاَہلِسُنَّت 	مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ {دعوتِ اسلامی}
۰۳ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۲؁ھ31 اکتوبر  2011؁ء