ہے میں نے ان کی قبر کے بارے میں دریافت کیا اور وہاں حاضر ہو گیا ،قبر پر ختم پڑھا اور سو گیا۔ جوں ہی سویا خواب میں وہی صاحبِ مزار تشریف لے آئے، میں نے عرض کی حضور !میں مصر سے آپ کی بارگاہ میں صرف اس لئے حاضر ہو اتھا کہ آپ سے مسئلہ دریافت کر سکوں۔ آپ نے خواب ہی میں نہ صرف میرے مسئلے کا حل ارشاد فرما دیا بلکہ پانچ اور مسئلے بھی سمجھا دیے۔
(جامع کراماتِ اولیاء ج ۲ ص ۳۱۵ مرکز اہلسنّت برکاتِ رضا ہند)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خوفِ خدا و عشقِ رسول، جذبہ اتباعِ قراٰن وسنّت، عَفْوو درگزر، صَبروشکر، عاجزی وانکساری، سادگی و اخلاص، حسنِ اخلاق، دنیاسے بے رغبتی، حفاظت ایمان کی فکر، فروغِ علمِ دین اور خیر خواہیٔ مسلمین جیسی صفات میں یادگارِاسلاف ہیں۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بارہا اپنے مریدین و متعلقین اور مُحِبِّیْن اسلامی بھائیوں کے خواب میں آ کر انہیں اپنے ملفوظات ونصائح سے نوازتے ہیں۔ اگر آپ کسی کو خواب میں کوئی حکم ارشاد فرمائیں تو وہ اسلامی بھائی اس خواب پر عمل کی بھی کوشش کرتے ہیں کیونکہ